خیرپور کی عدالتوں سے پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری‘ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جا ری

جمعہ 16 جنوری 2015 13:19

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2015ء) خیرپور کی عدالتوں سے پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری‘ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس‘ خاتون کی بازیابی کا حکم۔ سیشن جج خیرپور عبدالحمید قریشی کی عدالت نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیلات پر شاہنواز ٹانوری اور محمد چھٹل سولنگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد آرائیں کی عدالت نے پولیس سب انسپکٹرز جمشید سیال‘ عبدالستار عباسی‘ غلام شبیر سہتو‘ اعجاز علی گوپانگ‘ کانسٹیبل نیاز حسین سوڈھڑو اور دیہہ کے پٹواری سمیت 14 کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسی عدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر اے سیکشن تھانے کی ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں سیشن جج کی عدالت نے وڈا مہیسر کے عبدالقادر شر کی درخواست پر مہیسر وڈا تھانے کے ایچ ایچ او کو درخواست گزار کی زوجہ تسلیم بانو کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے‘ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی زوجہ کو وڈیرے امجد مہیسر اور خسر ظفر علی نے حبس بے جا میں قید کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں