خیرپور،سنگین جرائم میں مطلوب روپوش ملزم جمیل گوپانگ زخمی حالت میں گرفتا

اتوار 18 جنوری 2015 15:14

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) کنب پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد شیخ جی دیہہ کے قریب سے15سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب روپوش ملزم جمیل گوپانگ کو رپیٹر سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس کے مطابق اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں گرفتار کرنے کے لئے پولیس پارٹی تعاقب میں گئی ہوئی ہے خیرپور کے قریب کندھرا پولیس نے بدنام زمانہ ڈکیت احمد علی جانوری کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا جس کے قبضے پستول برآمد ہوا جبکہ اس کے 2ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پولیس کو ڈکیتی،لوٹ مار،قتل سمیت دیگر جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھے اور سندھ گورنمنٹ نے اس کے سر کی قیمت5لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں