سیپکو پیر گوٹھ نے بلوں کی عدم ادائیگی پراحمد پور شہر کی بجلی منقطع کردی

بدھ 21 جنوری 2015 13:22

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) سیپکو پیر گوٹھ نے بلوں کی عدم ادائیگی ظاہر کرتے ہوئے احمد پور شہر کی بجلی منقطع کردی جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

سیپکو کے اقدام کے خلاف شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 30 فیصد بلوں کی عدم ادائیگی پر پورے شہر کے لوگوں کو سزا دی گئی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ احمد پور شہر کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے دوسری صورت میں دھرنا دیکر پیر گوھ سیپکو آفس کے سامنے ٹریفک بند کرکے سخت احتجاج کیا جائے گاچ

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں