ببرلو تھانے کی حدود میں بیوہ کے گھر میں ڈکیتی،قیمتی سامان لوٹ کر گھر کو آگ لگا دی
جمعرات 22 جنوری 2015 13:08
خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء) ببرلو تھانے کی حدود میں بیوہ کے گھر میں ڈکیتی‘ خیرپور میں موبائل شاپ سے ڈکیتی کی کوشش‘ ببرلو تھانے کی حدود ٹھیڑہی کے چنا محلے میں 4 مسلح افراد بیوہ عورت ضمیراں زوجہ حاکم علی چنا کے گھر میں گھس آئے اور قیمتی سامان لوٹ کر گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے جس کے باعث گھر کا دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا‘ اہل محلہ نے آگ بجھا کر مزید نقصان سے بچایا۔
متاثرہ بیوہ نے خیرپور کی عدالت میں ایف آئی درج کرانے کیلئے درخواست دی جس پر عدالت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس کے روشنی میں تھانے میں مسمات ضمیراں کی مدعیت میں بااثر ملزمان حاتم پھلپوٹو اور ارشاد علی کلہوڑو سمیت 4 کے خلاف ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے۔(جاری ہے)
آخری اطلاعات تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔
خیرپور کے اے سیکشن تھانے کی حدود اسٹیشن روڈ پر واقع ماشاء اللہ کمیونی کیشن کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اس موقع پر شاپ کے مالک نے بھرپور مزاحمت کی اور اہل محلہ کو مدد کیلئے پکارا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز سے خیرپور شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں تیزی آگئی ہے۔ دوسری جانب ایس پی خیرپور نے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے اور ان وارداتوں میں ملوث گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیر پور، زمیں کے عالمی دن کے حوالے سےگورنمنٹ پرائمری سکول میں تقریب
خیرپورمیں حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ ، آگاہی واک کا اہتمام
خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکینوں کا پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج
خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار
صندوق سے 3بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت، 3ملزمان گرفتار ،7زیر حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت،3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت: 3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
خیرپور میں صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت،3ملزمان گرفتار
خیرپور میں 3بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج، خاتون سمیت 4قریبی رشتے دارنامزد
بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج
خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ، بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
خیرپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا