خیرپور ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پولیس انسپکٹرکو 3 سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات 29 جنوری 2015 13:33

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) فرسٹ سول جج گمبٹ کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر میانداد ابڑو کو 3 سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جس کے بعد ملزم کو سب جیل گمبٹ میں قید کردیا گیا ہے‘ مدعی پرویز احمد شیخ نے عدلاتی حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا اس سے ملزم اے ایس آئی نے نقدم رقم لوٹ لی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ دوسری جانب ملزم نے فیصلے کے خلاف بالا عدالت میں اپیل کرنے کا عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں