ضلع خیرپور میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو گزشتہ ایک ہفتہ سے ویکسین نہ ملی

جمعرات 29 جنوری 2015 13:33

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ضلع خیرپور میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو گزشتہ ایک ہفتہ سے ویکسین نہیں ملی‘ ضلع میں ہیپاٹائٹس کے دو ہزار پانچ سو مریض ہیں جن میں ہیپاٹائٹس بی او سی کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اس سلسلے میں انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کے انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر کاظم میمن نے بتایا کہ سندھ کے کئی اضلاع کو ایک عرصہ سے دوائیں سپلائی نہیں کی گئی جس کے باعث دواؤں کی قلت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ دواؤں کی خریداری کیلئے بنائی گئی کمیٹیکو دوائیں فراہم کرنے کیلئے سپلائی آرڈر دیا گیا تھا تاہم دوائیں فراہم کرنے والی کمپنی کے خلاف ایک دوسری کمپنی نے ہائی کورت سے اسٹے آرڈر جاری کرا لیا ہے جس کی سماعت رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہائی کورٹ کراچی میں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹے آرڈر کے بعد سندھ سے ہیپاٹائٹس کے ہزاروں مریضوں میں دواؤں کی تقسیم مشکل میں پڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں ہیپاٹائٹس میں تیزی سے اضافے کا ایک سبب دواؤں کی عدم فراہمی ہے جس سے روزانہ کئی جانیں متاثر ہورہی ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں