خیرپور میں صحافی سے رینجرز اہلکاروں کی زیادتی

ہفتہ 7 فروری 2015 13:56

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) خیرپور میں صحافی سے رینجرز اہلکاروں کی زیادتی، سٹھارجا میں پولیس کی گھر پر ڑھائی، صحافی کی ہمشیرہ کے گھر میں لوٹ مار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحافی اسلم پھلپوٹو سے رینجرز اہلکاروں نے کیمرہ اور پریس کارڈ چھین لیا اور بدتمیزی سے پیش آئے۔

(جاری ہے)

صحافی سے زیادتی کے خلاف خیرپور پریس کلب کے سامنے صحافیوں شفیق شر، خادم کلہوڑو ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

سٹھارجا میں پولیس نے چانڈیو برادری کے گھروں پر چڑھائی کرتے ہوئے خواتین وبچوں پر تشدد اور لوٹ مار کی اور خواتین وبچوں کو موبائل میں ڈال کر نامعلوم مقامپر منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق انہوں نے یہ کارروائی مطلوبہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کی۔ مزید برآں صحافی رفیق سیال کی ہمشیرہ کے گھر سے ملزمان نے نقدی قیمتی سامان لوٹ لیا۔ مذکورہ صحافی نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں