سنی ایکشن کمیٹی کی تحفظ ناموس رسالت وتحفظ عظمت قرآن ریلی

ہفتہ 7 فروری 2015 13:56

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) سنی ایکشن کمیٹی نے تحفظ ناموس رسالت وتحفظ عظمت قرآن ریلی نکالی۔ امروٹی مسجد لقمان سے برآمد ہونے والی ریلی کی قیادت اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدر سید پریل شاہ نے کی۔ ریلی میں ہزاروں افراد شامل تھے۔ ریلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی فاروق اعظم چوک پہنچی جہاں سید پریل شاہ، مولانا عبدالکریم مری، مولانا نور محمد مری ودیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

رہنماؤں نے کہا کہ تین ہفتے گزر جانے کے باوجود خیرپور پولیس نے قرآن کریم اور نبی اکرم کی توہین کرنے والوں کو گرفتار نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اس لئے انہیں مزیدمہلت دے رہے یں کہ وہ گستاخوں کو گرفتار کریں دوسری صورت میں سی ایم ہاؤس خیرپور پر دھرنا دیں گے۔ علمائے کرام نے خطاب میں کہا کہ مرکزی صدر مولانا اورنگ زیب فاروقی کی سکیورٹی ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے نام نہاد سول سوسائٹی کے افراد ایرانی ایڈ پر اسلام وملک پسندوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں انہی لوگوں میں ٹارگٹ کلرز چھپے ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں