در محمد خاصخیلی امیر جماعت اسلامی خیرپور ضلع مقرر

منگل 17 فروری 2015 13:30

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) صوبائی امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ضلعی ارکان کے استصواب پر در محمد خاصخیلی کو 2015/16 کیلئے خیرپور ضلع کا امیر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

در محمد خاصخیلی نے اپنے عہدے کا حلف لے کر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب ضلعی ناظمہ (حلقہ خواتین) آپا متفرح، خیرپور شہر کی ناظمہ سیدہ سارہ ضیاء سمیت جماعت اسلامی خیرپور کے رہنماؤں اور اراکین نے نومنتخب امیر کیلئے استقامت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں