امیر جماعت اسلامی ضلع خیرپور کا اے ایس پی خیرپور مسعود بنگش کے تبادلے کا فیصلہ واپس لینے پر اظہار اطمینان

منگل 17 فروری 2015 13:32

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع خیرپور در محمد خاصخیلی نے اے ایس پی خیرپور مسعود بنگش کے خیرپور کے تبادلے کا فیصلہ واپس لینے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ خیرپور کا من کسی حد تک بحال ہورہا تھا ایسے بہادر اور فرض شناس پویس افسر کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ دانشمندی نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں اور ضلع کے عوام کی جانب سے ایسے ایس پی خیرپور مسعود بنگش کے تبادلے کے خلاف سخت احتجاج کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے تبادلے کا فیصلہ واپس لینے کے فیصلے پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں