خیر پور،نوجوان عورت شبانہ کومسلح افراد نے اغواء کرلیا

ہفتہ 28 فروری 2015 21:12

خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) چونڈکوتھانے کی حدود گوٹھ سائدی سے نوجوان عورت شبانہ زوجہ ارباب ماچھی کومسلح افراد نے اغواء کرلیا،مغویہ کے شوہر نے مہرانی برادری کے ضمیر ،غلام حیدر اوررانجھن سمیت پانچ ملزمان کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اخیتار کیا کہ مذکورہ ملزمان نے اسلح کے زور پر گھر میں داخل ہوگئے اوربیوی کواغواء کرکے نامعلوم مقام کی طرف فرارہوگئے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں