خیرپور میں ہونے والی توہین قرآن ورسالت کے واقعات میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف اہل سنت والجماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 13:47

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) خیرپور میں ہونے والی توہین قرآن ورسالت کے واقعات میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری اور ایس ایس پی خیرپر کا ترتیب دیئے گئے قومی ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والے ایس ایچ او عامر حیات عرف چلبل پانڈے، طفیل بھٹو، قابل بھیو اور زلیخا انصاری کے خلاف اہل سنت والجماعت کی جانب سے خیرپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرب لونڈ، محمد یٰسین فاروقی، مولانا عبدالکریم مری اور صوبائی رہنما پریل شاہ بخاری نے کہا کہ توہین قرآن پاک وتوہین رسالت کے ملزمان کو خیرپور پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور خیرپور کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اہلسنت کے ساتھ معاندانہ رویہ روا رکھا ہوا ہے جو ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب کے قومی ایکشن پلان کی سراسر خلاف ورزی ہے اور اہلسنت دشمنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کی جائے دوسری صورت میں آئندہ جمعتہ المبارک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ایس ایس پی آفس پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں