خیرپو، گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 10 سالہ بچی زخمی

پیر 30 مارچ 2015 13:19

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 10 سالہ بچی زخمی، کوٹ ڈیجی کے علاقے چھوڈھاؤ میں گھر کے اندر اتفاقیہ گولی چلنے سے 10 سالہ بچی ارم دختر محکم الدین سومرو زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال خیرپور میں داخل کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صوبو دیرو میں پاگل کتے کے کاٹنے سے 8 سالہ بچہ سید حنین علی شاہ زخمی ہوگیا۔ صوبودیرو میں ویکسین نہ منے کے باعث بچے کو گمبٹ اسپتال میں داخل کیا گیا اسی طرح ٹنڈو مستی میں بھی کتے کے کاٹنے سے 10 سالہ بچہ فرقان زخمی ہوگیا جسے گمبٹ اسپتال میں داخل کیا گیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں