شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئر کے زیرانتظام ہفتہ طلباء شروع

منگل 7 اپریل 2015 13:50

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئر کے زیرانتظام ہفتہ طلباء شروع ہوگیا جس کا افتتاح پرووائس چانسلر ڈاکٹر میانداد زرداری نے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلباء کے سیکھنے کے عمل میں مفید ثابت ہوتی ہیں جس سے برداشت اور مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔

اس سلسلے میں ہر سال یہ ہفتہ منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء وطالبات جوش وخروش سے اس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے طلباء وطالبات میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کرنے پر وائس چانسلر داکٹر پروین شاہ کی تعریف کی۔ تقریب سے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور آرٹس ڈائریکتر ممد یوسف خشک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں نصابی سرگرمیوں کا لازمہ حصہ ہیں جو طلبہ وطالبات کو قومی سطح پر مقابلوں کیلئے تیار کریں گی۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر امداد حسین سہتو نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ڈائریکٹوریٹ کی سرگرمیوں سے آگاہی دی اور یہ موقع مہیا کرنے پر وائس اور پرووائس چانسلرز کا شکریہ ادا کیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں