خیرپور ، ایس ایس پی ناصر آفتاب کی کھلی کچہری،قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے انبار

بدھ 8 اپریل 2015 14:38

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) کوٹ ڈیجی میں خیرپور کے ایس ایس پی ناصر آفتاب اور ایس پی سٹی مسعود بنگش نے کھلی کچہری کی۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے وسان برادری، پولیس، سودخوروں، محکمہ ریونیو اور قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے دفتر کھول دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کا جلد ازجلد ازالہ کرکے مسائل حل کئے جائیں گے۔ ایس ایچ او کنب کے خلاف شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اس کا ایک سال کا انکریمنٹ گھٹا دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی، ایس پی کو لوگوں نے اجرک اور سندھی ٹوپیوں کا تحفہ بھی دیا اور ساتھ انے پر پرتپاک استقبال کیا۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں