خیرپور کے قریب دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، نوجوان پر گولیوں کی بوچھاڑ، حملہ آور فرار

بدھ 8 اپریل 2015 16:37

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) خیرپور کے قریب دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، نوجوان پر گولیوں کی بوچھاڑ، حملہ آور فرار، لاش اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹ ڈیجی تھانے کی حدود سوہو کناصرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 20 سالہ نوجوان ندیم ولد محمد بخش لاشاری پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کیلئے کوٹ ڈیجی اسپتال پہنچا دی۔ واقعہ دیرینہ تنازع کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں