تحصیل گمبٹ کے اہم شہر رانی پور میں گوشت ومچھلی مارکیٹ کی تعمیر نہ ہوسکی

جمعہ 10 اپریل 2015 13:19

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ایک لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل خیرپور ضلع کی تحصیل گمبٹ کے اہم شہر رانی پور میں گزشتہ بیس سالوں سے گوشت ومچھلی مارکیٹ کی تعمیر نہ ہوسکی اس عرصے میں کروڑوں روپے کے فنڈز آئے لیکن ملی بھگت سے ہڑپ کرلئے گئے۔ گزشتہ پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے وزراء نے بھی یقین دہانیاں کرائیں لیکن عمل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

رانی پور سے ہمیشہ پیپپلز پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز منتخب ہوتے رہے لیکن شہر سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا۔ رانی پور کے شہریوں نے گورنر ووزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گوشت ومچھلی مارکیت اور مذبح خانے کی تعمیر کیلئے قدم اٹھائیں اور اس سلسلے میں کروڑوں روپے کا فنڈز ہڑپ کرنے کی تحقیقات کروائی جائے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں