شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ایمپلائز یونین کا وائس چانسلر کے آفس کے سامنے دھرنا

جمعہ 10 اپریل 2015 13:19

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) شاہ عبدالطیف یونیورسٹی ایمپلائز یونین نے فیض محمد پھلپوٹو، اسلم گھمرو، رضا محمد درانی ودیگر کی قیادت میں وائس چانسلر کے آفس کے سامنے 6 گھنٹے تک دھرنا دیکر اپنے مطالبات کی منظوری پر عمل کے باوجود عمل نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور قلم چھوڑ ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ 6 ماہ قبل ہمارے مطالبات منظور کرلئے گئے تھے تاحال عمل نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اب بھی عمل نہ کیا گیا تو تیسرے مرحلے میں یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ بھی بند کرکے احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں