خیرپور کے قریب شادی سے انکا رپر نوجوان لڑکی منگیتر کے ہاتھوں قتل

جمعرات 16 اپریل 2015 14:38

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) خیرپور کے قریب شادی سے انکا رپر نوجوان لڑکی منگیتر کے ہاتھوں قتل، ملزم فرار۔ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود گوٹھ خدا بخش چوہان میں ملزم وسیم ولد غلام حیدر راجپوت نے فائرنگ کرکے اپنی منگیتر کزن 17 سالہ کرن دختر امتیاز علی راجپوت کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔ آخری اطلاع تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکا تھا جبکہ لاش اسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں