پاکستان سٹیٹ آئل کی جانب سے خیرپور کے پیٹرول و ڈیزل کے آرڈر کینسل کرنے کے بعد خیرپور کے پیٹرول پمپ بند ہوگئے

بدھ 6 مئی 2015 17:14

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے خیرپور کے پیٹرول اور ڈیزل کے آرڈر کینسل کرنے کے بعد خیرپور کے کئے پیٹرول پمپ بند ہوگئے ہیں ، شہریوں کو شدید مشکالات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پیٹرول کے آرڈر کی بر وقت ترسیل نہ ہونے کے باعث خیرپور کے خلیفہ پیٹرول پمپ ، خان آٹوز،خیرپور آٹوز سمیت کئی پیٹرول پمپس بند ہوگئے ہیں،جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اس سلسلے میں پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پی ایس او،شیل اور ایڈ مور حکام کے پاس کئی روز سے ہمارے آرڈر موجود ہونے کے باوجود اس کی سپلائی نہیں کی جا رہی ہے اس لئے ہم نے ممکنہ پیٹرول کے بحران سے بچنے کے لئے اپنے پمپس بند کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال پر ضابطے کے لئے کے لئے کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر ہمارے پاس پیٹرول ہی نہیں ہوگا تو ہم کہاں سے دیں گے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں