خیرپور کے قریب گھر کو آگ لگ گئی فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کے باعث گھر میں موجود تمام سامان اور اناج جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا

جمعرات 7 مئی 2015 17:35

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)خیرپور کے قریب گھر کو آگ لگ گئی فائر بریگیڈ نہ پہنچنے کے باعث گھر میں موجود تمام سامان اور اناج جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا متاثرین کا حکومت سے مدد کرنے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل فیض گنج کے علاقے محمد شاہ میں گھروں کو آگ لگ گئی آگ لگنے سے سارا گھریلو سامان جل کر خاکستر بن گیا ،جس میں مویشی ،زیورات،بستر ،اناج ،نقدی اور دیگر سامان جل کر خاکستر بن گیا ،متاثرین کھلے آسمان تلے پناہ لے لی ہے متاثرین کے پاس مدد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر فیض گنج ،ایم این اے ،ایم پی اے کی جانب سے کوئی نہیں پہنچا اور نہ ہی ضلع انتظامیہ نے متاثرین کی کوئی مالی مدد کی ہے ،متاثرین کے پاس کھانے پینے کی اشیا نہ ہونے کے باعث بھوک پرکسی مسیحہ کے منتظر ہیں ،متاثرین نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لیکر ہماری مالی مدد کی جائے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں