خیرپور ،مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے باپ جاں بحق ،بیٹے سمیت 2افراد زخمی

منگل 19 مئی 2015 19:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) خیرپور میں مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں والد جاں بحق ہوگیا ، بیٹے سمیت 2 افراد زخمی پولیس نے مزدا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں کولاب جیئل کے مقام پر مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں،گمبٹ کنڈڑی گوٹھ کیرہائشی 60 سالہ ضمیر احمد پنہور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا 30 سالہ بیٹا نصیر احمد اور اللہ ودہایو ناریجو شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس نے مزدا ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں