شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں میڈیا سماجی تبدیلی کا عنصر کے عنوان پر آگاہی سیمینار کا انعقاد
میڈیا ایک ایسی طاقت ہے جو انسان کے حقیقی خیالات تبدیل کرتا ہے۔ میڈیا عوام کو آگاہی فراہم کرتا ہے اور ان کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے، مقررین کا خطاب
جمعہ 19 جون 2015 22:27
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک اور یونیورسٹی کے اشتراک سے میڈیا سماجی تبدیلی کا عنصر کے عنوان پر ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سید محمد جاوید صادق سابق ایڈوائزر پبلک ڈپلومیسی امریکن قونصلیٹ کراچی سیمینار کے مہمان ِ خصوصی تھے جبکہ ایس پی خیرپو ر ساجد حسین کھوکھر نے اعزازی مہمان کے طور پر سیمینار میں شرکت کی۔
سرفراز علی کوریجو صدر پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک نے المنائی نیٹ ورک اور سیمینار کے متعلق آگاہی دی۔انہوں نے نیٹ ورک کے اغراض و مقاصد سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔سید محمد جاوید صادق نے میڈیا خیالات تبدیل کرنے کا ذریعہ اور اس کے مثبت اور منفی اثرات کے عنوان پر خطاب کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میڈیا زندگی کے تمام گوشوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ہر چیز کو مانیٹر کرتا ہے ۔
کسی بھی چیز کے بارے میں کسی شخص کا خیال حقیقی ہوتا ہے مگر میڈیا ایک ایسی طاقت ہے جو انسان کے حقیقی خیالات تبدیل کرتا ہے۔ میڈیا عوام کو آگاہی فراہم کرتا ہے اور ان کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے ۔ میڈیا عوام کی صلاحیات میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے میڈیاکے منفی اثرات سے بھی آگاہی دی۔ سید جاوید صادق نے وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کو ایسا نتیجہ خیز سیمینار منعقد کروانے پر سراہا۔ ساجد حسین کھوکھرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سماجی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔ میڈیا کی وجہ سے انسانی حقوق پر قانون سازی ہوئی ہے۔ نامور صحافی سہیل میمن نے میڈیا کا سماجی تبدیلی میں کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ایک طاقت ہے۔ یہ اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ اور انصاف فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ عرب بہار سوشل میڈیا کی وجہ سے ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین سہتوڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز نے سیمینار کے منتظمین کو مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کسی بھی موضوع پر عوام میں شعور پیدا کرنے کا وسیلہ ہے۔ ضلعی اطلاعات افسر صاحب خان بھنڈنے بھی سیمینار میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میڈیا سب سے پر اثر ہتھیار ہے۔ یہ معلومات کا ذریعہ ہے۔ اس سے قبل المنائی نیٹورک کے جنرل سیکریٹری پروفیسر زین العابدین آریجونے سیمینار میں مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ آخر میں پاک یو ایس المنائی نیٹ ورک ضلع شہید بینظیر آباد کے صدر عابد لاشاری نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چانڈیو، ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ، عنایت اﷲ بھٹی، سراج احمد سومرو، سید منظر عباس زیدی، صاحب خان شیخ ، صحافیوں، سول سوسائٹی اور اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں سیمینار میں شرکت کی۔ پروگرام کی کاروائی ندیم احمد نے سرانجام دی۔خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیرپور میرس کے نواحی علاقے کے مکینوں کا پولیس اور بھائیوں کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف احتجاج
خیرپور پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید 14 ملزمان گرفتار
صندوق سے 3بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت، 3ملزمان گرفتار ،7زیر حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت،3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں برآمدگی کیس میں پش رفت: 3 ملزمان گرفتار 7 زیرِ حراست
خیرپور میں صندوق سے بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں مزید پیش رفت،3ملزمان گرفتار
خیرپور میں 3بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج، خاتون سمیت 4قریبی رشتے دارنامزد
بچوں کو دشمنی میں قتل کیا گیا، صندوق سے 3 بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج
خیرپور، صندوق سے ملنے والی 3 بچوں کی لاشوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی
تینوں بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ، بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
خیرپور، 3بچوں کی لاشیں ملنے کا واقعہ،میڈیکل رپورٹ جاری
خیرپور ، صندوق سے کم سن بچوں کی لاشیں ملنے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری
خیرپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ