رمضان المبارک کا پہلا روزہ گذر گیا رمضان بازاروں میں گاہکوں کا بے پناہ رش لوگ خریداری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 19 جون 2015 23:01

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) رمضان المبارک کا پہلا روزہ گذر گیا رمضان بازاروں میں گاہکوں کا بے پناہ رش لوگ خریداری بھی کرتے رہے اور مہنگائی کا رونا روتے رہے لوگوں کا کہنا تھا کہ رمضان بازار اور عام بازار کے ریٹوں میں فرق اونٹ کے نہ زیرے کے برابر ہے ریٹ کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے رمضان سے پہلے150روپے میں اڑھائی کلو والا آم آج95 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے اسی طرح دیگر پھل سبزیاں،دالوں اور اشیاء کے ریٹوں میں کوئی خاص کمی نہیں ماسوائے گوشت کے ارباب اختیارات ریٹوں میں عام بازار سے نمایاں کمی کروائیں تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے آفیسران عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں