سچل سرمستؒ کی عرس کی تقریبات میں ادیب نظرانداز،محفل سماع اور مشاعرے کے مہمان خاص بھی نہیں ہونگے

بدھ 1 جولائی 2015 18:46

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء )سچل سرمست کی عرس کی تقریبات میں ادیب نظرانداز۔محفل سماع اور مشاعرے کے مہمان خاص بھی نہیں ہونگے ۔دعوت نامے جاری۔

(جاری ہے)

سچل سرمست کے عرس کے حوالے سے محکمہ ثقافت اور سچل یادگار کمیٹی کی جانب سے چھپوائے گئے دعوت ناموں میں کسی بھی ادیب ،عالم ،شاعر کو صدارت یا مہمان خاص کے طور پر مقرر نہیں کیا گیا ہے جس پر سندھ ادبی سنگت سمیت شاعروں اور ادیبوں نے احتجاج کیا ہے دعوت نامے کے مطابق تقریبات کا افتتاح وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کرینگے جبکہ ادبی ایوارڈ تقسیم کرنے والی تقریب کے مہمان خاص بھی ہونگے جبکہ ہارس اور کیٹل نمائش کے مہمان خاص صوبائی وزیر منظور وسان ،ادبی کانفرنس میں محکمہ ثقافت کے سیکریٹری نیاز عباسی،مشاعرے میں رکن قومی اسمبلی نواب وسان،ایم پی اے غزالہ سیال جبکہ محفل سماع کی محفل میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ،سید فضل شاہ،ڈاکٹر مہرین بھٹو،جاوید علی شاہ اور کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ مہمان خاص کی حیثیت سے شرکت کرینگے ،ایسے دعوت نامے جاری کرنے کے بعد سندھ ادبی سنگت کے مرکزی سیکریٹری ڈاکٹر مشتاق پھل کی جانب سے سیکریٹری محکمہ ثقافت کو خط کے ذریعے سچل سرمست کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات والے دعوت نامے میں کسی بھی ادیب یا شاعر کا نام نہ دینے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ تمام تقریبات میں صوبائی وزراء اور مشیروں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ادیب،شاعر،دانشور،محقق کو سچل سرمست کی تقریبات میں مدعو نہیں کیا گیا ہے دوسری جانب سندھ ادبی سنگت خیرپور کے سیکریٹری شکیل ملک،یاسر بوزدار اور دیگر نے سچل ایوارڈ من پسند افراد کو دینے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ سالوں سے سچل یادگار کامیٹی میں ایک مخصوس ٹولہ من پسند افراد کو ایوارڈ سے نواز رہا ہے اور ادبی سنگت کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں