خیرپور: فائرنگ سے سینیئر وکیل جاں بحق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 8 جولائی 2015 17:40

خیرپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جولائی۔2015ء) فائرنگ واقع میں سینئر وکیل صاحب خان کناسرو کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔واقعہ خیرپور کے قریب اگڑا تھانہ کی حدود میں پیش آیا،مقتول کے بیٹے اصغر کناسرو کے مطابق وہ اپنے والد کے ہمراہ کار میں گمبٹ سے اپنے گاؤں مڈ جارہے تھے کہ اگڑا تھانہ کی حدود میں تاک میں بیٹھے 4 مسلح افراد نے پہلے والد کو کار سے اتارا اور پھر فائرنگ کردی جس سے والد موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے،مقتول سینئر وکیل صاحب خان کناسرو کے تین بیٹے جج ہیں جن میں سے ایک بیٹا فرمان کناسرو اے ٹی سی کراچی،ایاز علی کناسرو سول جج کراچی اور غلام علی کناسرو ایڈیشنل سیشن جج سانگھڑ تعینات ہیں،جبکہ ایک بیٹا اصغر کناسرو سینیئر صحافی ہے۔مقتول وکیل صاحب خان کناسرو پیپلز پارٹی کے اہم رکن اور قائم علی شاہ کے قریبی ساتھی تھے۔ ڈسٹرکٹ بار خیرپور کے صدر منظور انصاری اور بار کے وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول وکیل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں