مون سون کی بارش سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، بچے سمیت تین افراد زخمی

پیر 27 جولائی 2015 12:37

خیرپور/مالاکنڈایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء ) ملک میں مون سون کی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور ملک کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارش کاسلسلہ جاری رہا۔ خیرپور میں صبح سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

ٹھری میرواہ کے قریب لاشاری گاوٴں میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرگئی جس سے دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

مالاکنڈ ایجنسی میں سخاکوٹ کے علاقے میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے گلی کوچوں میں پانی جمع ہوگیا ۔ سکھر میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ صالح پٹ میں 8 گھنٹوں سے جاری طوفانی بارش سے کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں