عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی ان کے مسائل کو حل کر سکتی ہے حلقہ این اے107 اور پی پی 115 کے عوامی نمائندے چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ عوامی سائل کو حل کرنے کی ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 5 اگست 2015 21:41

کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) کی ان کے مسائل کو حل کر سکتی ہے حلقہ این اے107 اور پی پی 115 کے عوامی نمائندے چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر احمد کوٹلہ عوامی سائل کو حل کرنے کی ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں ہم ان کی قیادت میں یونین کونسل بھگوال میں خلق خدا کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم سابق کونسلر نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ہی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں