شرمیلا فاروقی کا خیرپور پہنچ کر شہر میں تعمیر ہونے والے ثقافت سینٹر اور میوزیم کا دورہ

پیر 17 اگست 2015 20:43

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے ثقافت و ساحت شرمیلا فاروقی نے خیرپور پہنچ کر شہر میں تعمیر ہونے والے ثقافت سینٹر اور میوزیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدا سے تعمیرات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر سیکریٹری ثقافت و سیاحت ڈاکٹر نیاز علی عباسی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی نے ثقافت اور سیاحت محکمے کے افسران اور عملے کو ہدایت دیں کہ وہ میوزیم کی تعمیر کاکام تیز کریں اور معیاری کام کو ترجیح دی جائے اس موقع پر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور آنے کا مقصد کام کا معیار جانچنا ہے بعد ازاں شرمیلا فاروقی نے سچل سرمست لائبریری کا دورہ کیا اور لائبریری کے تمام سیکشنوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود طلبہ سے معلومات اور سہولیات کے بارے میں گفتگو کی انہوں نے لائبریری میں ٹیلی وژن اور دیگر سہولیات کے لیے لائبریری کے انچاج کو ہدایت کی دورے کے موقع پر سیکریٹری ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے طلبہ کو کہا کہ وہ اپنی تمام تر ضروریات کے حوالے سے تحریری طور پر لائبریری انچاج کو اطلاع دیں جبکہ لائبریری کے انچاج کو ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے ہدایت دی کی وہ فوری طور پر ایسی تحریری رپورٹ جمع کرائیں تاکہ ان پر عمل درآمد کرایا جاسکے اس موقع پرشرمیلا فارقی نے داکٹر نیاز علی عباسی کو ہدایت دی کہ وہ سندھ بھر کی تمام لائبریر یوں میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں