پیپلزپارٹی اور لیگیوں نے سیاست کو گندہ کردیا ہے،سید جلال محمود شاہ

سیاست ایک اچھا کام ہے مگر اس کی آڑ میں جوکرپشن کی گئی ہے، یہ کام تو انگریز سامراج نے بھی نہیں کیا تھا، بلدیاتی انتخابات میں میدان خالی چھوڑا جائیگا،چیئرمین سندھ یونائیڈ پارٹی کا جلسے سے خطاب

ہفتہ 5 ستمبر 2015 22:05

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سندھ یونائیڈ پارٹی کے چیئرمین وسابق اسپیکر سندھ اسمبلی سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور لیگیوں نے سیاست کو گندہ کردیا ہے سیاست ایک اچھا کام ہے مگر اس کی آڑ میں جوکرپشن کی گئی ہے یہ کام تو انگریز سامراج نے بھی نہیں کیا تھا وہ خیرپور میں چھتری چوک کے قریب جلسے سے خطاب کررہے تھے، جلال محمود شاہ نے مزید کہا کہ ہم صوبے کی خودمختاری کے لیے کام کررہے ہیں کیونکہ سندھ قدرتی وسائل سے مالامال ہے مگر اس پر غیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے سندھ میں لوٹ مار مچائی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم پرستی کی سیاست میں لگاکر حکمرانوں نے سندھ کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات قریب ہیں ہمارے کارکنوں کے لیے یہ ٹیسٹ ہوگا کہ وہ اپنی اہلیت قابلیت ظاہرکرکے جتیں اور عوام کے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں سے اپیل کی کہ بلدیاتی انتخابات میں آزمائے میں ہوئے لوگوں کو آگے لانے کے بجائے قومی کارکنوں کو آزمائیں انہیں خدمت کا موقع دیں وطن پرستوں کی جگہ اگر ایک بار پھر کرپشن والے آگے تو یہ کباڑہ کردیں گے ، جلال محمود شاہ نے کہا کہ اب کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سندھ کی 50 ایکڑ زمین بحریہ ٹاوٴن والوں کو دی اور سندھ کی ہزاروں ایکڑ زمین مختلف ناموں سے الاٹ کی گئی جس میں بڑانام انورمجید کا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں میدان خالی چھوڑا جائیگا انہوں نے کہا کہ محب وطن لوگ آگئے آئیں گے اس صوبے میں لیٹروں کی کوئی جگہ نہیں اس موقع پر فیاض خمیانی سمیت 14 افراد نے یونائیڈ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ان کے ساتھ ڈاکٹر دودو مری،روشن برڑو، شبینا مغل، میر منور تالپراورعلی شیر سہتو بھی تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں