وزیر اعلیٰ سندھ اپنے آبائی علاقے کی حالتِ زار بھی دیکھیں : شہریوں کی اپیل

منگل 6 اکتوبر 2015 21:38

خیر پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کے آبائی علاقوں میں شہری زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور مقامی انتظامیہ بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی جس سے ان علاقوں میں گیسٹرو اور خارش جیسی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں ۔ نارا کی نواحی بستی حاجی محمد پناہ نظامانی میں کئی روز سے پانی دستیاب نہیں اور لوگ آلود پانی پینے سے خارش ، گیسٹو ، سمیت پیٹ اور جلدی امراض کا شکار ہوگئے ہیں۔

ان لوگوں کی تعداد درجنوں میں بیان کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق ان کے قریب ترین کوئی ڈسپنسری نہیں ہے اور اور کئی میل دو شفا خانہ ہے وہاں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈز دستیاب نہیں ہیں ، جب فنڈز ملیں گے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کر دی جائیں گی۔ علاقے کے لوگوں نے اس صورتحال پر تشویش کا ظہار کیا اور احتجاج کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے آبائی علاقے میں بھی افسر شاہی شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کر رہی اور نہ ہی حکام کو حقیقی حالات سے آگاہ کر رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے سندھ کے وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں