ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے شاہ حسین بائی پاس پر تعمیر ہونے والے اوور ہیڈ برج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:47

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے شاہ حسین بائی پاس پر تعمیر ہونے والے اوور ہیڈ برج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور وہاں موجود انجینئرزاسلم لاشاری، ایاز میمن اور دیگر سے پل کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں اس موقع پر انہوں نے انجینئرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شاہ حسین بائی پاس پل کام کو معیاری بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی قسم کی لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ پل کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل پر خاص توجہ دی جائے تاکہ عوام کو سفر کی بہتر سہولت فراہم کی جائے ڈی سی خیرپور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پل کے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ پل مقررہ وقت میں تعمیر ہوسکے اس موقع پر ڈاکٹر احتشام رانا، اے سی محمد عثمان اور دیگر افسران ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے محرم الحرام کے حوالے سے تعلقہ کنگری میں پر جوگوٹھ، کولاب جیئل اور دیگر علاقوں میں جلوسوں کے گرز گاہوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی ، روشنی اور پینے کے پانی کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان اور مختیار کار عبدالشکور سولنگی نے بتایا کہ تعلقہ میں تمام تر جلوسوں کے گزرگاہوں پر کام تیزی سے جاری ہیں اور اسٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام تر کام محرم کی چاند رات سے قبل مکمل کرلیے جائیں گے۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں