سندھ اس وقت لٹیروں کے ہاتھوں میں ہے ،یہ سیاسی یتیم خانہ نہیں، سیدوقار حسین شاہ

سندھ کے وسائل پرصرف سندھ کے رہنے والوں کاحق ہے، سجادہ نشین درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا اجتماعات سے خطاب

بدھ 14 اکتوبر 2015 20:58

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) سندھ اس وقت لٹیروں کے ہاتھوں میں ہے یہ سیاسی یتیم خانہ نہیں سندھ کے وسائل پرصرف سندھ کے رہنے والوں کاحق ہے یہ بات درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سجادہ نشین سیدوقار حسین شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خیرپور پریالوگاؤں ،ٹھری میرواہ فیض گنج اوردیگر علاقوں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ لطیف جماعت کے آزاد امیدوارعلی نواز اعوان،مجیب الرحمان جلہانی کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ اب لوگ آزماے ہوئے تونہ آزمائے پیپلزپارٹی ہویان لیگ انہوں نے سندھ کولوٹا انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید وقار حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ساتھ ناانصافیاں بڑھ گئیں ہیں میرٹ کاجنازہ دھوم دھام سے نکالاجارہا ہے یہ پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے پھررہے ہیں انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ ایک بکواس ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیئے انہو ں نے کا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ووٹوں کے ذرئعے ایسے لوگوں کوکامیاب کریں جوسنندھ کے حقوق اورسندھ کے لوگوں کاخیال رکھیں انہوں نے کہا کہ لطیفی جماعت کامنشور امن وامان ،عدل وانصاف اورمیرٹ پرروزگار کی فراہمی سے آپ لوگ ہمارے حمایت یافتہ لوگوں کوکامیاب کریں انہوں نے کہا کہ سندھ بھرمیں لطیفی جماعت کے امیدواروں کوووٹ دے کرکامیاب کریں

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں