خیرپور، پولیس کی مینہل کلہوڑو میں کارروائی ،سانحہ درازہ شریف کے نامزدملزم سمیت 5افرادکو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 15:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) خیرپور پولیس نے درازہ شریف سانحہ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گاؤں مینہل کلہوڑو میں کاروائی کرکے نامزدملزم سمیت 5افرادکو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔خیرپور مییں سانحہ رازہ شریف میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی خیرپورپیرمحمدشاہ کے مطابق پولیس نے خیرپورکے نواحی گاؤں مینہل کلہوڑ میں کارروائی کرکے مقدمہ میں نامزد ایک اور ملزم اختیار ولد بلاول جو نیجو، ملزمان کے سہولت کار ساجد ولد غوث بخش کلہوڑو، اعجاز ولد خادم جونیجو سمیت5ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف ایک عدد رپیٹر اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سے دو واقعہ میں براہ راست ملوث ہیں جن کی گرفتاری کیلئے 10 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے، دوسری جانب 11 گرفتار ملزمان کو عدالت نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں