خیرپورکے علاقے تھانا فیض محمد بنڈو کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین مطلوب ملزموں کو گرفتار کرلیا

بدھ 25 نومبر 2015 14:55

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) خیرپورکے علاقے تھانا فیض محمد بنڈو کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین مطلوب ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اوردیگرسامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق خیرپور کے علاقے تھانا فیض محمد بنڈو کی حدود میں ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کی سربراہی میں سرچ آپریشن کیاگیاجس میں ایک سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ‘آپریشن کے دوران تین انتہائی مطلوب ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا ‘پولیس نے بتایاکہ گرفتارملزم خیرپورمیں درازہ شریف سانحہ میں ملوث ہیں ‘جن کے قبضے سے اسلحہ اوردیگرسامان بھی برآمدکرلیاگیا ‘واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران خیرپورکے علاقے درازہ شریف میں فائرنگ سے تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں