خیرپور، کنگری میں پولیس کی کاروائی،5 افراد گرفتار

بدھ 25 نومبر 2015 17:01

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) خیرپور کے علاقے کنگری میں پولیس نے کاروائی کے دوران سانحہ درازہ شریف میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اکتیس اکتوبر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران درازہ شریف میں فائرنگ سے فنکشنل لیگ کے بارہ کارکن جاں بحق ہوگئے تھے جس کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔بدھ کو کنگری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سانحہ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں