خیرپوراسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد مٰں آکرنوجوان چرواہاجاں بحق

جمعرات 17 دسمبر 2015 14:05

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17دسمبر۔2015ء) خیرپوراسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد مٰں آکرنوجوان چرواہاجاں بحق خیرپور وسل کالونی کارہائشی نوجوان چرواہااربیلوناریجوولد غلام سرور ریلوے ٹریک کے قریب بکریاں چرارہا تھا کہ اس دوران بکریاں چرتے چرتے ریلوے ٹریک تک چلی گئیں جنہیں واپس لانے کی کوشش کررہا تھا کہ نان اسٹاپ ٹرین کی زدمیں آکرموقع پرہی دم توڑگیا ،نوجوان کی نعش ضروری کارروائی کے بعد سول اسپتال سے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں