جگر کی بیماریوں کے خلاف جہاد کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنر خیرپور

پیر 21 دسمبر 2015 16:40

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ جگر کی بیماریوں کے خلاف جہاد کرنے کی ضرورت ہے محکمہ صحت، ڈاکٹرز، سول سوسائٹی، سماجی تنظیمیں، صحافی ، وکلاء،تاجر، اسکول اور کالجز کے اساتذہ ،سرکاری اور غیر سرکاری سرکردہ افراد ، معززین شہرہیپاٹائٹس بی ، سی اور ڈی کے خلاف ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ اور کنٹرول پروگرام کے تحت عوام میں شعور بیدار کریں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع انتظامیہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ اور کنٹرول پروگرام خیرپورکے زیر اہتمام چھتری چوک سے پریس کلب خیرپور تک آگہی واک کی قیادت کرنے کے بعد پریس کلب پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی خیرپور نے کہا کہ علاج سے بہتر احتیاط ہے جگر کی بیماریوں کے خلاف ہم سب کو مل کر پر اثر کردار ادا کرنا ہوگا ہیپاٹائٹس کے مرض میں اضافہ انتہائی تشویشناک بات ہے لیور ٹرانپلانٹیشن مہنگا عمل ہے جس سے بچاؤ کے لیے قوم کو قومی کاز میں آگے آنا ہوگا جلد اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام یوسیز میں اسکریننگ اور ویکسین کرائی جائے گی اور ایک جامعہ حکمت عملے تحت اس مرض کے خاتمے کے لیے بھرپور ایکشن کیا جائے گا انہوں نے اسٹیک ہولڈرز ، سماجی رہنماؤں اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کریں اور گھر گھر تک اس موضی مرض سے بچاؤ کے لیے پیغام پہنچائیں ڈاکٹر غلام قادر پھل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی کے 3221 ، سی کے 10897 اور ڈی کے 980 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرکے صحت یاب کیا گیا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے 867 ، سی کے 821 کے مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2008 سے 2015 تک 17690 مریض رجسٹرڈ کیے گئے اور ضلع خیرپور میں 80 سینٹروں پر ہیپا ٹائٹس کے حوالے سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء سے ہیپاٹائٹس بچاؤ پروگرام سندھ کے انچارج ڈاکٹر چیتن ، ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار احمد پھلپوٹو، سماجی رہنما خادم میرانی اور روٹرین شجاعت احمدصدیقی نے خطاب کیا اور جگر کی بیماریوں اور ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کی ضرورت پر زور دیا واک میں محکمہ صحت ،سماجی تنظیم آئی آر سی، بسوا، سیوا ڈویلپمنٹ ، سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف، سندھ چلڈرن اکیڈمی کے قربان منگی ،ضلعی انسداد ہیپاٹائٹس کمیٹی کے سیکریٹری غلام شبیر سومرو، سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر قمر رضا بوذدار،حفیظ اللہ شیخ ،نوید خیال ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ بھٹائی سوشل ایڈوکیسی،ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ،شیڈس پاکستان،وکلاء، ملیریا کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر فرخ بھنبھرواور اسکولوں کے طلباء ، پرنٹ اور الیکٹرانک کے نمائندوں اور دیگر نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں