خیر پور : بس اور وین میں تصادم،خواتین سمیت6افراد زخمی

منگل 29 دسمبر 2015 13:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) خیرپو رمیں بھرگڑی ریگولیٹر پر کراچی سے لاہور جانے والی مسافر بس اور خیرپور سے کوٹ ڈیجی جانے والی وین کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں وین میں سوار 2خواتین سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں وڈل ، فیروزہ ،اسحاق رڈ،نعیم گوندل اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ 2زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں