اگلے میچز میں 30 کے قریب رنز کرکے وکٹ گنوانے والوں کو بھی لمبی اننگز کھیلنے کیلئے تیاری اور پلاننگ کرنی چاہیے، محسن حسن خان

پیر 2 مارچ 2015 12:08

اگلے میچز میں 30 کے قریب رنز کرکے وکٹ گنوانے والوں کو بھی لمبی اننگز کھیلنے کیلئے تیاری اور پلاننگ کرنی چاہیے، محسن حسن خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محسن حسن خان نے کہاہے کہ اگلے میچز میں 30 کے قریب رنز کرکے وکٹ گنوانے والوں کو بھی لمبی اننگز کھیلنے کیلئے تیاری اور پلاننگ کرنی چاہیے، فیلڈنگ میں بہتری لانا بھی اشد ضروری ہے، زیادہ سخت ٹریننگ کی ضرورت نہیں، پلیئرز کا ذہنی اور جسمانی طور ریلیکس ہونا ضروری ہے، نارمل کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں تو کامیابی کا راستہ بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ محسن حسن نے کہا کہ ٹاپ اور مڈل آرڈر کی ناکامی کے بعد مصباح الحق اور وہاب ریاض نے بیٹنگ کی لاج رکھ لی،اوپنرز کی کارکردگی تشویش کا باعث ہے، بڑی ٹیموں کیخلاف بھی گرتے پڑتے 250سے بھی کم رنز بنائیں گے تو فتح کا سفر مشکل ہوگا، ناقص فیلڈنگ اور ڈراپ کیچز کا مسئلہ بھی ختم نہیں ہوا،تاہم فاسٹ بولرز خاص طور پر محمد عرفان کا ردھم میں آنا اچھی بات ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں