لاہور پولیس نے نوجوان لڑکیوں کو تاوان کیلئے اغواء کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ میاں بیوی کو گرفتار کرکے حافظ آباد سے تعلق رکھنے والی بی اے کی طالبہ کو بازیاب کرالیا‘ ملزمان نے مغویہ کے والدین سے تاوان کی دو اقساط وصول کرلی تھیں
پیر 2 مارچ 2015 14:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) لاہور پولیس نے نوجوان لڑکیوں کو تاوان کے لئے اغواء کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ میاں بیوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے حافظ آباد سے تعلق رکھنے والی بی اے کی طالبہ کو بازیاب کرالیا‘ ملزمان نے مغویہ کے والدین سے تاوان کی دو اقساط وصول کرلی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی غزالہ شاہین کی 20 سالہ بیٹی لاریب صفدر جیل روڈ پر نجی ہوسٹل میں رہتی تھی جبکہ ملزمان فرحان شاہد اور اس کی بیوی سمیرا فرحان پاک عرب سوسائٹی لاہور میں رہتے تھے۔
دونوں میاں بیوی نے ایک نجی یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا تھا۔ ملزمہ سمیرا فرحان تعلیمی اداروں اور ہوسٹلز میں جا کر امیر خاندانوں کی لڑکیوں کے نام اور ان کے فون نمبرز حاصل کرتی اور یہ اپنے شوہر کو دیتی تھی۔(جاری ہے)
جس کے بعد میاں بیوی ان لڑکیوں کو کھانے کے بہانے بلا کر انہیں بیہوش کرنے والی دوا کھلا کر اغوا کر لیتے اور ان کے اہل خانہ کو تاوان کے لئے فون پر بلیک میل کرتے تھے۔
اسی سلسلہ میں میاں بیوی نے 28 جنوری 2015 کو لاریب صفدر کو اس کے ہوسٹل کے باہر بیہوش کر کے اسے اپنے گھر لے گئے اور رسیوں سے باندھ دیا۔ 3 دن بعد اس کے اہل خانہ سے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا، پھر 5 لاکھ روپے میں معاملہ طے پا گیا۔ ملزم فرحان شاہد نے 2 لاکھ روپے اپنے اکانٹ میں منگوا لئے۔ پھر فرحان اپنا فون کسی دوسرے شہر جا کر کھولتا رہا۔ پولیس نے اس کے اکانٹ سے اس کے کوائف لے کر اس کے متعلق مزید معلومات لے لیں۔اسی دوران ملزمہ مغویہ کو ایسے انجکشن لگاتا رہا کہ وہ دماغی طور پر غیر حاضر رہے۔ اس کے بعد میاں بیوی اسے ساتھ لے کر پارک جاتے اور اس کی مووی بناتے تاکہ اگر انہیں پولیس گرفتار کر لے تو وہ پولیس اور عدالت کو بتا سکیں کہ مغویہ اپنی مرضی سے ان کے ساتھ گئی تھی۔ پولیس نے ملزمان کی لوکیشن پاک عرب وسائٹی لاہور کا پتہ چلا کر ناکہ لگا لیا۔
پولیس کو ملزم کے بینک اکانٹ سے تصویر بھی مل گئی تھی لہذا جیسے ہی ملزم اپنی کار سے باہر نکلا پولیس نے اسے اور اس کی بیوی کو گرفتار کر کے مغویہ لاریب کو بازیاب کروا لیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے شیخوپورہ کے رہائشی محمد ایوب کی بیٹی امبر کو بھی اغوا کیا تھا۔ امبر بھی کنیئرڈ کالج کی طالبہ تھی۔ ملزمہ فرحان شاہد نے امبر کے ساتھ جعلی نکاح نامہ بھی بنوا لیا تھا۔ پھر ان کے اہل خانہ کو بلیک میل کیا تو انہوں نے اسے پکڑ کر اس کی پٹائی کی۔ بعد ازاں فرحان نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایوب، زبیدہ بیگم اور امبر زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کا مقدمہ فرحان کے خلاف تھانہ شیخوپورہ میں درج کرایا گیا تھا۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ اس نے سیالکوٹ میں اپنی بہن کا گھر جعلی دستاویزات بنا کر 20 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا اور سیالکوٹ میں ہی اپنے ایک دوست کو جوس میں نشہ آور چیزیں پلا کر اس کی کار موبائل اور پرس ہتھیا لیا تھا۔ اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ سول لائن سیالکوٹ میں درج ہوا تھا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اب کسی اہم سیاسی شخصیت کی بیٹی کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ تاوان لے کر بیرون ملک فرار ہو سکیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ ،قابض ہونے کی جو بات کر رہے ہیںوہ انکی جماعت کی تاریخ ہے ‘ ملک احمد خان ..
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان
انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
محکمہ وائلڈ لائف نے سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا