پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں فتوحات کا آغاز کر دیا ،انشا اللہ یہ سلسلہ جاری رہیگا ‘ عرفان دولتانہ

پیر 2 مارچ 2015 14:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں فتوحات کا آغاز کر دیا ہے انشا اللہ یہ سلسلہ جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام قومی کرکٹ ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کریں ۔پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اوروہ ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے پر عزم ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم میں یک جہتی ہے اور تمام کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔عوام کھیل کو کھیل کی حدتک ہی لیں اسے جنگ نہ بنائیں ۔کھیل کومیدان تک ہی رکھنا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں