سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو گوداموں سے باہر لایا جائے اور آٹے کی مد میں عوام کو سبسڈی فراہم کی جائے،خواجہ عطاء الرحمن

پیر 2 مارچ 2015 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر خواجہ عطاء الرحمن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سرکاری گوداموں میں پڑی گندم کو گوداموں سے باہر لایا جائے اور آٹے کی مد میں عوام کو سبسڈی فراہم کی جائے تاکہ عوام مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی سکھ کی روٹی کھا سکیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز خواجہ ہاؤس میں آٹا ڈیلیرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ملک کے غریب عوام کو آٹے کی مد میں سبسڈی نہ دی تو سرکاری گوداموں میں پڑی اربوں روپے مالیت کی یہ گندم کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔

خواجہ عطاء الرحمن نے کہا کہ آٹا ہر امیر اور غریب شہری کی بنیادی ضرورت ہے لیکن حکومت عوام کو آٹے پر سبسڈی دینے کی بجائے گندم کی بیرون ملک برامد پر (ربیٹ) دینے کا فیصلہ کر چکی ہے جس کا مقصد بڑے بڑے مگر مچھوں کو نوازنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف دینا حکومت کے بس میں نہیں تو آٹے کی مد میں عوام کوسبسڈی دینا حکومت کے بس سے باہر بھی نہیں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں