”مولا جٹ ٹو“ کی عکسبندی جلد شروع کرونگا‘ بلال لاشاری

پیر 2 مارچ 2015 17:04

”مولا جٹ ٹو“ کی عکسبندی جلد شروع کرونگا‘ بلال لاشاری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)ہدایتکار بلال لاشاری نے نئی فلم مولا جٹ ٹو کی عکسبندی کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اس فلم کی کہانی بالکل نئے انداز میں ہو گی جبکہ اس کے ڈائیلاگ پرانی فلم سے لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم پر بہت محنت اور جذبے سے کام کر رہا ہوں کیونکہ میرے خیال میں یہ بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے کہ کسی بہت ہٹ فلم کو دوبارہ کامیاب طریقے سے بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلم وار میرے لئے ایک چیلنج تھا جسے میں نے قبول کیا اور اس کا بہترین رزلٹ آنے سے حوصلے بلند ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں