پاکستانی فلموں کا معیار اب بہت بہتر ہو رہا ہے‘ وقار علی

پیر 2 مارچ 2015 17:04

پاکستانی فلموں کا معیار اب بہت بہتر ہو رہا ہے‘ وقار علی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) فلم جلیبی میں مرکزی کردار نبھانے والے برطانیہ سے آئے اداکار وقار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کا معیار اب بہت بہتر ہو رہا ہے۔ فلم جلیبی معیاری فلم ہے۔ میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم جلیبی کی کہانی سنی تو دل کیا کہ یہ فلم ضرور کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت ہی منفرد ہے جس میں میرے علاوہ علی سفینا‘ زالے سرہدی‘ ساجد حسن اور دانش تیمور اہم کرداروں میں شامل ہیں فلم کی شوٹنگ کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد میں ہوئی جس کے لئے میں برطانیہ سے خصوصی طور پر پاکستان آیا۔

یہاں پر کام کر کے بہت اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کا معیار اب بہت اچھا ہو رہا ہے۔ اس وقت پچاس کے قریب بہترین فلمیں تیار ہو رہی ہیں جو کہ آئندہ چند سالوں میں سینما گھروں کی زینت بنیں گی انہوں نے کہا کہ میری فلم جلیبی 20 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی جس کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں