پنجابی طالبان پنجاب حکومت کے چہیتے ہیں،فوج نہ ہوتی تو تاجر سیاستدان ملک بیچ کر کھا چکے ہوتے‘ صاحبزادہ حامد رضا
پیر 2 مارچ 2015 17:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجابی طالبان پنجاب حکومت کے چہیتے ہیں،فوج نہ ہوتی تو تاجر سیاستدان ملک بیچ کر کھا چکے ہوتے، اہل حق نفاذ شریعت کیلئے بلٹ کے بجائے بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں، دہشتگردی کی مخالف جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،تاجرانہ جمہوریت سے عوام نہیں صرف حکام کو فائدہ پہنچا ہے، عالمی گریٹ گیم کے تحت پاکستان کے حالات خراب کئے جارہے ہیں،بلوچستان اور کراچی کی بد امنی پاکستان دشمن عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے،کرکٹ بورڈمیں اوپر سے نیچے تک کرپشن ہے،کرکٹ کی سمجھ رکھنے والے کو کرکٹ کی باگ دوڑ دی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ اللہ نے حکمرانوں کو اقتدار دے کر ان سے عقل چھین لی ہے۔حکمرانوں کی غیر سنجیدگی قومی مسائل کی جڑ ہے۔طالبان فساد فی الارض کے مجرم ہیں۔بے گناہ کو قتل کرنا جنت نہیں جہنم کا راستہ ہے۔موت کے سوداگروں سے ہمدردی رکھنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
حکومت دہشتگردی میں ملوث مدارس کے نام قوم کے سامنے پیش کرے۔قومی خزانہ لوٹنے والوں کا بے رحم احتساب کئے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔احتساب کا مئوثر نظام وضع نہ ہونا المیہ ہے۔ ساٹھ ہزار پاکستانیوں کے بے رحم قاتل مجاہد نہیں پاکستان کے غدار اور اسلام کے باغی ہیں۔جماعت اسلامی اور جے یو آئی طالبان کے سیاسی ونگ ہیں۔حکومت کے قیام کے ڈیڑھ سال بعد بھی وزیر خارجہ کا تقرر نہ ہونا حکومتی نا اہلی ہے۔پر امن اور محب وطن اہل سنت کے خلاف پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیوں سے انتشار پھیل رہاہے۔پنجاب حکومت پر امن علماء کی پکڑ دھکڑ سے حالات خراب کرنے پر تلی ہو ئی ہے۔ایمپلی فائر آرڈیننس میں لاؤڈ سپیکر پر درود و سلام پڑھنے کی پابندی واپس لینے کا دو ٹوک اعلان کیا جائے۔اتحاد اہل سنت وقت کی اہم ضرورت ہے۔یارسو ل اللہ ﷺکہنے والے نبی ﷺ ک جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹ*گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہی: ملک ندیم اعوان
ج*سیاسی پختگی پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گذری : میاں ایوب
}پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا: ذوالفقار بسراء
Wصدر آصف زرداری کے خطاب کے وقت تحریک انصاف
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
الیکشن ڈیوٹی سے متعلقہ ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے والے
بغیردستاویزی اورویڈیویا آڈیو سمیت دیگر ثبوت کے کسی کو
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
ملک افضل کھوکھرکو چیئرمین ماڈل بازارکمیٹی تعینات کرنے کی منظوری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ