مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم خلیل کو 5سال قید کی سزا

پیر 2 مارچ 2015 19:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو 5سال قید کی سزا سنا دی ۔گزشتہ روز لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

تھانہ انارکلی پولیس کے پیش کیے گئے چالان میں کہا کہ ملزم خلیل مذہبی منافرت پھیلارہاہے اور اس حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے اسے گرفتارکیاگیا ہے ۔ملزم کے وکیل نے بتایاکہ الزامات بے بنیاد ہیں ،تلاشی کے دوران کچھ برآمد نہیں ہوا پولیس نے شک کی بنیاد پر گرفتارکیا ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم خلیل کو5سال قید کی سزاسنادی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں