ہائیکورٹ نے 7افراد کے قتل کے ملزم علی محمد کی اپیل خارج کر دی ،سزا برقرار رکھنے کا حکم

پیر 2 مارچ 2015 19:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے 7افراد کے قتل کے ملزم علی محمد کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم دیدیا ۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم علی محمد نے موقف اختیارکیاکہ جڑانوالہ پولیس نے 7افراد کے قتل میں مخالفین سے سازباز کرکے نامزد کیا جبکہ گواہان کے بیانات میں واضح تضاد ہے لیکن اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس 7افراد کے قتل کے جرم میں 7مرتبہ سزائے موت سنائی لہٰذا اپیل منظور کرکے سزا کالعدم قراردی جائے ۔

سرکاری وکیل نے بتایاکہ ملزم علی محمد نے 1999ء میں جڑانوالہ میں سات افراد کو قتل کیا اور تفتیش میں بھی قصور وارپایاگیا ہے ۔ فاضل بینچ نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کی اپیل خارج کرتے ہوئے سزا برقراررکھنے کاحکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں