سانحہ کوٹ رادھاکشن کے ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 9مارچ تک ملتوی ، وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

پیر 2 مارچ 2015 19:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے سانحہ کوٹ رادھاکشن کے ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت 9مارچ تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ملزمہ صائمہ سمیت7ملزموں نے درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیاکہ سانحہ کوٹ رادھا کشن سے ان کو کوئی تعلق نہیں جس وقت یہ واقعے پیش آیا وہ اس وقت کوٹ رادھاکشن میں موجود ہی نہیں تھے ،انہیں مخالفین کے کہنے پر نامزد کیاگیا ہے ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہماری ضمانت منظور کی جائے ۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کوحتمی بحث کے لیے9مارچ کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں