لاہور کی74حساس یونین کو نسلوں میں تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا با قا عدہ آغاز،

تین روزہ پولیو مہم میں5لا کھ97ہزار5سو44 بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر

پیر 2 مارچ 2015 19:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) لاہور کی74حساس یونین کو نسلوں میں تین روزہ انسدادِ پو لیو مہم کا با قا عدہ آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تین روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن اور سمن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کو نسلوں میں ہو رہی ہے جبکہ گلبرگ ٹاؤن کی9،علا مہ اقبال ٹاؤن کی7 اور عزیز بھٹی ٹاؤن کی 2حساس یو نین کونسلز بھی پو لیو مہم میں شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے1914پو لیو کی ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اورٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔تین روزہ پولیو مہم میں05 لا کھ97ہزار5سو44 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اور ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں